ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ہریانہ: بھاجپا نے جاری کی 78 امیدواروں کی پہلی فہرست کھٹر کرنال سے تو ببیتا پھوگاٹ دادری سے امیدوار منتخب

ہریانہ: بھاجپا نے جاری کی 78 امیدواروں کی پہلی فہرست کھٹر کرنال سے تو ببیتا پھوگاٹ دادری سے امیدوار منتخب

Tue, 01 Oct 2019 10:47:35    S.O. News Service

نئی دہلی30 ستمبر (آئی این ایس انڈیا) ہریانہ انتخابات کے لیے بی جے پی نے اپنے 78 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس لسٹ میں کئی بڑے نام بھی شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سات موجودہ ممبران اسمبلی کے ٹکٹ کاٹے گئے ہیں۔ پہلی فہرست سامنے آنے کے بعد اب بی جے پی کے صرف 12 امیدواروں کے نام باقی ہیں۔

واضح ہو کہ ہریانہ میں اسمبلی کی کل 90 سیٹیں ہیں۔ بی جے پی کی پہلی فہرست میں بڑے ناموں کی بات کریں تو سی ایم منوہر لال کھٹر کرنال سے، حال ہی بی جے پی میں انٹری کرنے والی پہلوان ببیتا پھوگاٹ دادری اور پہلوان یوگیشور دت برودا سے الیکشن لڑیں گے۔امیدواروں کی پہلی لسٹ سامنے آنے کے بعد وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے کہا کہ مشن 75 پلس کا مقصد کو پورا کرتے ہوئے پھر ایک بار صوبہ میں کمل کھلائیں گے۔ سی ایم کھٹر نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لئے بی جے پی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کی طرف سے اعلان شدہ امیدواروں کو دل سے نیک خواہشات پیش ہے۔ مجھے مکمل یقین ہے کہ ہم سب مل کرمشن75پلس کو پورا کرتے ہوئے پھر ایک بار پردیش میں کمل کھلائیں گے۔ 


Share: